اپوزیشن پارٹیاں عہدہ صدارت کے الیکشن میں اپنا مشترکہ امیدوار کھڑا کریں گی اور نام کے تعین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔یہ جانکاری ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے آج یہاں عہدہ صدارت کے
الیکشن کے لئے اپوزیشن کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کانگریس صدر سونیا
گاندھی کے ذریعہ لنچ پر مدعو اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی میٹنگ کے بعد
دی۔میٹنگ میں سابق وزیر
اعظم من موہن سنگھ، کانگرس صدر سونیا گاندھی ، نائب
صدر راہل گاندھی، جنتا دل یو کے رہنما شرد یادو، این سی پی کے سربراہ شرد
پوار، سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو، بی ایس پی کی صدر مایاوتی ،
راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو ، مارکسی کمیونسٹ پارتی کے جنرل
سکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے رہنما سدھاکر ریڈی سمیت مختلف
جماعتوں کے تیس سے زیادہ رہنما موجود تھے۔